Monthly Archives: April 2009

دعا

Standard


مجھے ضبط دے نہ جلال دے

مجھے صرف اتنا کمال دے

میں ہر ایک کی صدا بنوں

کہ زمانہ میری مثال دے

تیری رحمتوں کا نزول ہو ، میری محنتوں کا وصول ہو

مجھے مال و زر کی ہوس نہ ہو مجھے بس تو رزقِ حلال دے

میرے زہن میں تیری فکر ہو ، میری سانس میں تیرا ذکر ہو

تیرا خوف میری نجات ہو ، سبھی خوف دل سے نکال دے

تیری بارگاہ میں اے اللہ میری روز و شب ہے یہی دعا

تو رحیم ہے تو کریم ہے ، تو سبھی بلاوں کو ٹال دے

آمین