کیا ابھی بھی خوابِ غفلت سے نہیں اٹھو گے ؟؟ ایک دعا ۔ ۔ ۔ ایک التجا۔ ۔ ۔

Standard

کب ہم اس غفلت کی نیند سے جاگیں گے ؟؟؟

یا شاید ہم بےحس ہو چکے ہیں ؟؟

کب جاگیں گے ہم ؟؟؟

اور کتنے والدین کو اپنے جگر کے ٹکڑوں کو سپردِخاک کرنا پڑے گا؟؟

بہت سوں کو توچہرہ دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوتا۔۔۔ یا تو ان کہ لخت جگر کا جسم ٹکڑوں میں بٹا ہوتا ہے یا پھر جسم ملتا ہی نہیں ۔۔۔ بس اپنی آنکھوں میں خون آنسو لیئے غائبانہ نماز جنازہ پڑھتے ہیں اور انہیں آنسووں کو لیئے گھر کو چلے جاتے ہیں

اور کتنی بیویوں کو بیوہ ہونا پڑے گا ؟؟؟

اور کتنے بچوں کو یتیم ہونا پڑے گا ؟؟؟

کب ؟؟؟؟

کب ہمیں یہ بات سمجھ آئے گی کی ہمارا اللہ ہم سے ناراض ہے ۔۔۔ غصہ ہے

کب سمجھیں گے ہم ؟؟؟

کیا جب آندھیاں چلیں گی جو پہاڑوں کو روئی کی طرح دھنک دیں گی ؟؟؟ جو ہمیں پتنگوں کی طرح بکھیر دیں گی ؟؟؟

کیا ہمیں آسمان سے پتھروں کی بارش کا انتظار ہے ؟؟

یا پھر شاید ہمیں زمیں کے پھٹنے کا انتظار ہے کہ ہمیں نگل جا ئے ؟؟

یا پھر شاید ہمیں اپنی صورتوں کے مسخ ہونے کا انتظار ہے ؟؟؟

میرے بھائیوں ، بہنوں ، مآوں ، دوستوں ، بزرگوں ۔۔۔

اللہ کا واسطہ ہے توبہ کرو

اپنی زندگی کو اللہ “کی” مان کر چلنے والی زندگی بناو

من چاہی چھوڑ کر رب چاہی پر کو اپناو

قرآن وسنت والی زندگی اپناو

اور لوگوں ک کو بھی اس کی تلقین کرو

میری التجا ہے سب لوگوں سے جو یہ پڑھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ جہاں بھی ہیں ۔۔۔ جیسے بھی ہیں ۔۔۔ جو بھِی وقت ہے ۔ ۔ ۔

دو نفل صلوۃ التوبہ کے پڑھ کر ۔۔۔ گڑگڑا کر ۔۔۔ عاجزی انکساری کے ساتھ اللہ سے توبہ کی اور مغفرت کی دعا کریں ۔۔۔ بحیثیت امت کے ۔ ۔ ۔ بحیثیت پاکستانی قوم کے اللہ سے معافی مانگیں ۔۔۔ اللہ سے اس کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے کی دعا کریں ۔۔۔ اور دعا کریں کہ وہ تمام لوگ جو شر اور فتنہ پھیلا رہے ہیں انہیں ہدایت دے یا پھر ہمیں ان سے نجات عطا فرما اور انہیں عبرت ناک انجام سے دوچار کر آمین


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s