فرض کرو ہم اہل وفا ہوں ، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا ، جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی ، آدھی ہم نے چھپائی ہو
فرض کرو تمہیںخوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے میخانے ہوں
فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا ، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میںسانس بھی ہم پر بھاری ہو
فرض کرو یہ جوگ بجوگ ہم نے ڈھونگ کچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو
[ابنِ انشاً]