آج کی صبح کے نام

Standard

آج کی خوبصورت اور رومینٹک صبح کے نام ۔ ۔ ۔

 
 

اک صبح جب سویرے سویرے ،

سرمئی سے اندھیر کی چادر ہٹا کے ،

اک پربت کے تکیئے سے ،

سورج نے جو سر اٹھایا ۔ ۔ ۔ تو دیکھا ،

۔ ۔ ۔

دل کی وادی میں چاہت کا موسم ہے

اور یادوں کی ڈالیوں پر

ان گنت بیتے لمحوں کی کلیاں مہکنے لگی ہیں

ان کہی ان سنی آرزو ۔ ۔ ۔ آدھی سوئی ہوئی آدھی جاگی ہوئی

آنکھیں ملتے ہوئے دیکھتی ہے ،

لہر در لہر ، موج در موج ۔ ۔ ۔ بہتی ہوئی زندگی

جیسے ہر ایک پل نئی ہے ، اور پھر بھی وہی ۔ ۔ ۔ ہاں ، وہی زندگی

جس کے دامن میں ایک محبت بھی ہے ، اور احساس بھی

پاس آنا بھی ہے ، دور جانا بھی ہے ،

اور یہ احساس ہے

وقت جھرنے سا بہتا ہوا ، جا رہا ہے ، یہ کہتا ہوا

 
 

دل کی وادی میں چاہت کا موسم ہے

اور یادوں کی ڈالیوں پر

ان گنت بیتے لمحوں کی کلیاں مہکنے لگی ہیں ۔ ۔ ۔

 
 

کیوں ہوا آج یوں گا رہی ہے

کیوں فضا رنگ چھلکا رہی ہے

میرے دل بتا آج ہونا ہے کیا

چاندنی دن میں کیوں چھا رہی ہے

زندگی کس طرف جا رہی ہے

میرے دل بتا ، کیا ہے یہ سلسلہ ؟

 
 

جہاں تک بھی جائیں نگاہیں ، برستے ہیں جیسے اجالے

سجی آج کیوں ہیں یہ راہیں ، کھلے پھول کیوں ہیں نرالے

خوشبوئیں کیسی یہ بہہ رہی ہیں

دھڑکنیں جانے کیا کہ رہی ہیں

میرے دل بتا ، یہ کہانی ہے کیا ؟

15 responses »

  1. 😀

    ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ تجھے اپنے دل کا پتہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ پہلے اس کا تو پتہ کر لے
    اور یہ صرف شاعری ہے ۔ ۔ ۔ اور کچھ نہیں 🙂

  2. تو کس بات کا دوست ہے پھر؟ تیرے دل کا حال میں بتاتا ہوں میرے دل کا حال تو بتا دے۔ ۔ ۔

    اور شروع شروع میں صرف شاعری ہی ہوتی ہے، بعد میں دل کا روگ بن جاتی ہے
    😛

  3. @sabahat : 🙂 .. mujhe gaanay say ziada shayari pasand hai .. khaas tor par start main yash raj jo without music parhta hai

    @haris: you 4th idiot .. gaana = song 😛

  4. Nahin I havent heard this song… Neither have I watched the movie jis ke dialogues ka zikr hua… Gana email ker mujhay 😛

    And I’m no more a singer, zang lag gaya hai mujhay IBA aa ker 😀

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s