Monthly Archives: May 2010

Usay itna na chaha kar …

Standard

 

ذرا تھم تھم کے برسا کر

ابھی اتنا نہ روٹھا کر

ابھی تو دور ہے منزل

ابھی خود کو نہ تنہا کر

تیری آنکھیں سمندر ہیں

سمندر کو نہ صحرا کر

میرا دل ڈوب جاتا ہے

مجھے ایسے نہ دیکھا کر

ہوا مجھ سے کہے ، پاگل

نہ راستوں میں بیٹھا کر

وہ ایک دن چھوڑ جائے گا

اسے اِتنا نہ چاہا کر