Rah e Shauq Se Ab Hata Chaahta Hoon (رہِ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں)

Standard

رہِ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں

کشش حسن کی دیکھنا چاہتا ہوں

کوئی دل سا درد آشنا چاہتا ہوں

رہِ عشق میں رہنما چاہتا ہوں

تجھی سے تجھے چھیننا چاہتا ہوں

یہ کیا چاہتا ہوں ، یہ کیا چاہتا ہوں

خطاؤں پہ جو مجھ کو مائل کرے پھر

سزا اور ایسی سزا چاہتا ہوں

وہ مخمور نظریں وہ مدہوش آنکھیں

خرابِ محبت ہوا چاہتا ہوں

وہ آنکھیں جھکیں وہ کوئی مسکرایا

پیامِ محبت سنا چاہتا ہوں

تجھے ڈھونڈتا ہوں تری جستجو ہے

مزا ہے کہ خود گم ہوا چاہتا ہوں

یہ موجوں کی بے تابیاں کون دیکھے

میں ساحل سے اب لوٹنا چاہتا ہوں

کہاں کا کرم اور کیسی عنایت

مجاز اب جفا ہی جفا چاہتا ہوں

۔ اسرار الحق مجاز ۔

020416_0845_2.png

The beautiful art is by brilliant artist Cyril Rolando (AquaSixio)

6 responses »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s