نوٹ: ہرکچھ دن کے بعد میں ایک دعا اس پیج کے اوپر اضافہ کرتا رہوں گا انشااللہ

اے اللہ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے، میری سماعت میں عافیت دے، میری بصارت میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ میں کفر اور فقراور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں


اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں برے دن سے، بری رات سے، بری گھڑی سے، برے ساتھی سے اور اپنے سکونت والے گھر کے برے پڑوسی سے۔ آمین


اے اللہ ۔ میں فقر و فاقہ اور ذلت سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں اور اس سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے آمین


اے اللہ ، میں تیری پناہ میں آتا ہوں تنگدستی کی مصیبت اور حد سے گزری ہوئی (یعنی ہلاک کرنے والی) غربت و افلاس سے آمین


اے اللہ ، میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ہر اُس عمل سے جو مجھے رسوا کردے اور آپ کی پناہ مانگتا ہوں ہر ایسے شخص سے جو مجھے نقصان پہنچائے۔ آمین


اے میرے اللہ، تو مجھے اپنی رحمت کے دامن میں سمیٹ لے کیونکہ میں بہت گنہگار ہوں


اے اللہ میں آپ سے فوری کشائش ، صبرِ جمیل، وسیع (کشادہ) رزق اور تمام بلاوں سے امن چاہتا ہوں آمین


اے اللہ میں مال کی اکڑ اور افلاس(تنگدستی) کی ذلت سے تیری پناہ میں آتا ہوں آمین


اے اللہ! میں آپ سے فقر اور تونگری میں میانہ روی کی چال کا طلبگار ہوں اور ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو نہ ختم ہونیوالی ہو اور ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوالی ہوں جو کبھی منقطع نہ ہو، اے اللہ مجھے پاک رزق دے اور مجھے اچھے کام میں لگا دے ، اے میرے اللہ! میں اس کی برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو (روزی) تو نے ہمیں عطا کی اور جو (روزی) ہم سے روک دی گئی ۔آمین


اے اللہ ، میں تجھ سے اپنے لیے غِنا اور اپنے ماتحتوں (متعلقین) کے لیے غِنا (کشائش رزق) طلب کرتا ہوں اور اپنے اہل و عیال اور اپنے غم خواروں کی تونگری مانگتا ہوں اور رشتے ناطے کی بددعا سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں جس کو میں نے منقطع کیا ہو۔ آمین


اے اللہ میرے لیے سب سے زیادہ وسیع (کشادہ اور فراغت والا) رزق میرے بڑھاپے اور آخری عمر میں مقدر فرما ۔ آمین



Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s